وزیرآبادسے ملحقہ دریائے چناب میں ٹاہلی کوٹ کے مقام پر کٹاؤ جاری

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآبادسے ملحقہ دریائے چناب میں ٹاہلی کوٹ کے مقام پر کٹاؤ جاری۔درجنوں مکانات اور سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ دریا بُرد۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے حفاظتی بند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیرآبادسے محلقہ دریائے چناب میں ٹاہلی کوٹ کا علاقہ واقع ہے جس میں درجنوں مکانات ہیں اور ان میں لوگ رہائش پذیر ہیں جبکہ دریا کے پانی کا بہاؤٹاہلی کوٹ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ دریا چناب کے پیٹ میں سرک کر برباد ہوچکا ہے۔ علاقہ مکنیوں کا کہنا ہے کہ ہماری زرعی زمینیں ہمارا قیمتی اثاثہ اور پیٹ پالنے کیلئے گزراوقات کا واحد سہارا ہیں۔ انہی کی وجہ سے ہی مال مویشی بھی پال رہے ہیں۔پانی دن بدن کٹاؤ سے مکانات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ہمارا یہاں سے نقل مکانی کرنا معاشی قتل ہے۔مال مویشی اور کھیتی باڑی کے علاوہ ہمارا روزگار کوئی نہیں ہے جس سے بچے بھوکے مر جائیں گے۔مزید بتایا کہ دریا کا رخ آبادی کی طرف بڑھنے سے مزید تباہی کا اندیشہ ہے۔علاقہ مکنیو ں نے حکومت پنجاب پر زوردیا ہے کہ دریا سے متاثرہ دیہات کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے دریا پر پختہ حفاظتی بند تعمیر کر کے کٹاؤ کے اس عمل کو فوری روکا جائے تاکہ ہمارے گھر اور زمینیں ڈوبنے سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں