نواز شریف گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں

Spread the love

نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایک ارب ڈالر کےگندم درآمد اسکینڈل کامعاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پرنیب یا ایف آئی اے کو بھجوانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم  اسکینڈل کا معاملہ بہترانداز میں حل کرنےکی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں