شجرکاری مہم

Spread the love

گزشتہ روز شجرکاری کے دن کے حوالے سے جہلم فورم فی میل ونگ صدر میڈم رشیدہ عزیز ،میڈم عفت شاکر، مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ ،تنویر فاطمہ صاحبہ ،عنبرین ملک صاحبہ ،نجمہ قیصر صاحبہ ،مومنہ ارسلان صاحبہ نے جہلم کے مختلف حصوں پھول دار پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے
شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ اس حدیث سے کیا جا سکتا ہے
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔
(اگر قیامت قائم ہو رہی ہو اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں قلم(پودا) ہو اور اتنی طاقت رکھتا ہو کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے اسے لگا لے تو ضرور لگائے)
تحصیل روڈ، روہتاس روڈ، باغ محلہ اور کالاگجراں آئمہ جٹاں فتح لا چیمبر ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب کے تعاون سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا اور پودے لگائے گئے
ریلی کے انعقاد کا مقصد درخت لگانے کی اہمیت ، فوائد اور معاشرے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں