مانچسٹر کے مقامی ہال ( صابرہ ناہیدبیورو چیف اردو گلوبل ) میں پاکستانی ملبوسات ، جیولری اور کھوسے، جوتوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور عید کے لئے ملبوسات اور جیولری کی خریداری کی۔ خواتین نے نمائش کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح نمائش کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خواتین کو اپنی پسند کے ملبوسات خریدنے میں دشواری نہ ہو ۔ نمائش میں پاکستان ، برطانیہ اور دوبئی کے ڈیزائنرز نے شرکت کی ۔ نمائش کا انتظام برطانیہ کی صالح شیراز نے کیا ۔ کمرشل اتاشی مانچسٹر اویس اور بیگم نازیہ طارق وزیر نے خصوصی شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا اس قسم کی نمائش یہاں ہوتی رہنی چاہیں تاکہ پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے۔ نمائش میں پاکستانی کپڑوں کے علاوہ حلال میک اپ ، کھوسے ، جیولری ، کشمیری شالوں اور برٹش پاکستانی فاونڈیشن کے سٹال لگائے گئے۔
