جہلم پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2020 میں ہونے کا امکان،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2020 میں ہونے کا امکان،الیکشن کمیشن کی طرف سے 18ستمبر کو ساڑھے 3ہزار نیبر ہڈ کونسلوں کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی، محکمہ بلدیات نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا،پہلے مرحلے میں لاہور میں 475نیبر ہڈ کونسلز میں الیکشن ہو گا۔محکمہ بلدیات کی طرف سے ابتدائی طور پر سمری تیار کر لی گئی جو آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کو پیش کی جائیگی۔سمری منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیگی،پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کی متوقع تاریخ الیکشن کمیشن کو بتائی جائے گی۔محکمہ بلدیات کے مطابق نیبر ہڈ کونسلز کی تعداد بڑھنے سے ایک نیبر ہڈ کونسل کی آبادی18سے 23 ہزار نفوس پر مشتمل ہو گی، جہلم میں نیبر ہڈ کونسلز کی تعداد45، لاہور 475،ملتان 105،اٹک 45،بہاولنگر 89،بہاولپور 57،ٹوبہ ٹیک سنگھ 44،لیہ 45 اور میانوالی میں 99 ہے۔قانون کے مطابق ایک سال میں دو بار الیکشن کروائے جانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں