صوبے بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )صوبے بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے اورطلبا و طالبات مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی اپنی کلاسز میں پڑھ رہے ہیں – ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ضابطہ اخلاق پر پابندی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا -انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خود بھی ماسک اورسینا ٹائزر کا استعمال کریں اور سٹوڈنٹس کو بھی ان کے استعمال کی ترغیب دیں -انہو ں نے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جانی چاہیے -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سکولوں خصوصا نجی سکولوں کا مسلسل دورہ کریں اور کورونا ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں