ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پرضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال شاہ،محکمہ بلدیہ جہلم،، ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، اے ڈی سوشل ویلفئر، محکمہ ماحولیات،،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی سرویلینس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ڈی سی جہلم راؤپرویز اختر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں