معصوم بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی قابل مذمت ہے۔عبدالحسیب

Spread the love

صوبائی و مرکزی حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے۔سرگرم کارکن عوامی نیشنل پارٹی

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکنان عبدالحسیب نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پر صوبائی و مرکزی حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے ابھی تک پولیس نے بچوں کے ریپ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا نہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی میں ملوث افراد کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جو شرم کی بات ہے عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالحسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس صرف نام کی پولیس رہ گئی ہے کیونکہ پولیس خود ایسے واقعات میں ملوث ہے جب پولیس خود ایسے واقعات میں ملوث ہوں تو وہ اس طرح واقعات میں ملوث افراد کو کس طرح گرفتار کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کے اعلی افسران بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے تا کہ کل اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی نہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے درندے ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی بھی کرتے ہیں اور پھر انکو قتل تک کر دیتے ہے جو انسانیت کی توہین ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں