پولیس بھرتی کے سلسلے میں 1543 امیدواران کے تحریری امتحان کا انعقاد،

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
پولیس بھرتی کے سلسلے میں 1543 امیدواران کے تحریری امتحان کا انعقاد، ڈی آئی جی سید امین بخاری کی براہِ راست نگرانی – ضلع رحیم یار خان میں پولیس کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان اور ڈرائیور کانسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلے میں تحریری امتحان کا انعقاد صادق شہید پولیس لائنز میں کیا گیا۔ امتحان کی مجموعی نگرانی ڈی آئی جی و چیئرمین بھرتی کمیٹی سید امین بخاری نے کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سید امین بخاری نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ امتحان میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی امیدوار کو نقل یا غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، تاکہ صرف اہل، قابل اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوان ہی محکمہ پولیس کا حصہ بن سکیں۔ امتحان کے پُرامن انعقاد اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس لائنز اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ تمام امیدواروں کو مکمل جامع تلاشی کے بعد ہی امتحان گاہ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اگلے مرحلے میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں