ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس کی بڑی کامیابی، چوہدری لائرز گروپ کے 30 ارکان کی حمایت کا اعلان

Spread the love


رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے انتخابات کے سلسلے میں ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چوہدری لائرز گروپ کے سربراہ اے نثار چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے گروپ کے 30 ارکان سمیت ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس کے متفقہ امیدوار برائے صدر سردار سلیم خان کورائی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سمیت پورے پینل کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و سابق صدر بار سردار حسن نواز خان ایڈووکیٹ، چیئرمین فرینڈز گروپ و سابق صدر بار حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ، چیئرمین لائرز ویلفیئر کونسل رانا نوید احمد ایڈووکیٹ، چیئرمین پروفیشنل لائرز گروپ و سابق جنرل سیکرٹری مرزا امین خان ایڈووکیٹ اور سابق صدر بار سلیم اللہ خان جتوئی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء رہنما موجود تھے۔ چوہدری لائرز گروپ کے ارکان کی آمد پر ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس کے رہنماؤں نے ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور جھومر ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں اور وکلاء نے اتحاد کی مضبوطی اور انتخابی کامیابی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ سردار حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ ، حسان مصطفیٰ ایڈوکیٹ، رانا نوید احمد ایڈوکیٹ، مرزا امین خان ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری لائرز گروپ کے 30 ارکان کی حمایت ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس کی انتخابی مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے کامیابی کے امکانات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حمایت نے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کا فیصلہ واضح کر دیا ہے اور ان شاء اللہ 12 دسمبر کا سورج ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و دیگر الائنس کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں