غیر قانونی رکشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)ضلعی انتظامیہ نے جہلم شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16رکشے بند جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی,ضروری کاغذات کی عدم موجودگی اور کم عمر ڈرائیونگ پر 20 رکشوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار کے چالان کئے۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ جہلم شہر میں ٹریفک کے مسائل میں بہتری اور غیر قانونی رکشوں کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رکشہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ حقیقی رکشے مالکان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا رہے ہیں، جس کی انہیں ہرگز اجازات نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے رکشہ ڈرائیوروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے،مسافروں سے مناسب اور حکومتی اعلامیہ کے مطابق کرایہ وصول کریں جبکہ زائد کرایہ لینے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور دونمبر رکشہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور رکشہ مالکان کے تعاون سے شہر میں موجودہ تمام غیر قانونی اور بغیر کاغذات والے رکشوں کو ختم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں