جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈاکٹرز کا اخلاق ہی مریض کا آدھا علاج ہے، حکومت مریضوں کو ہر طرح کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی زندگی کا آرام کھوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، دریں اثناء شہریوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی کا مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ بہتر ین حسن سلوک پر انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب کیانی کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے
