جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے ہمرا ہ علیٰ الصبح فروٹ، سبزی منڈی کا دورہ۔بولی نیلا می کا معائنہ کیا اور منڈی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں اور دوکا نداروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر نے کیلئے سبزی و فروٹ قیمتوں میں رضا کا رانہ طور پر منا فع کی شرح کم سے کم رکھیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ گراں فروشی اور اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کر نے والے ذخیر ہ اندوز عناصر کے ساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے گا۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بلا امتیاز کار وائی کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔انہوں نے سبزی، فروٹ منڈی میں کرونا وائرس کے حوالہ سے کئے گئے حفاظتی، احتیاطی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ تما م انتظامات حکو مت پنجاب کی جاری کر دہ کرونا پروٹو کول ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ ماہ صیام میں خو دساختہ مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اس موقع پر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔
