جس پارٹی کو آج تک مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی بحالی کا نہیں سمجھ آسکا کیا وہ پارٹی مسئلہ کشمیر کو حل کرے گی

Spread the love

لبرل ڈیموکریٹک کے لیڈر شوکت علی خان, فیصل محمود, کونسلر ذاکراللہ اور کونسلر بابر باز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جس پارٹی کو آج تک مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی بحالی کا نہیں سمجھ آسکا کیا وہ پارٹی مسئلہ کشمیر کو حل کرے گی۔لیبر پارٹی لیڈر خیر سٹرامر کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں بسنے والے لاکھوں کشمیری اور پاکستانیوں نے اپنا تمام وزن لیبر پارٹی میں ڈالے رکھا اور یہی وہ وجہ ھے لیبر پارٹی یہ سمجھتی ھے کہ ھم نے تو ھمیشہ لیبر پارٹی کو ہی ووٹ دینا ھے اور اب جس فلس ایم پی کہ رھی ھے کہ وہ لیبر پارٹی لیڈر سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات کریں گی۔ وہ کیا بات کریں گی کہ ھمیں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ووٹ بھی چاہیے ھیں انہیں بھی کچھ لالوی پوپ دے دیں تاکہ ھمارا ووٹ بینک نا ٹوٹے ? لبرل ڈیموکریٹک کے لیڈروں نے اپیل کرتے ہوئے کہا لبرل ڈیموکریٹک کا مسئلہ کشمیر پر واضح موقف ھے کہ کشمیر ایشو صرف دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ یہ لاکھوں کشمیریوں کی ان کے بنیادی حقوق بحال کرنے سے جڑا ہوا ھے تو اب وقت آگیا ھے برطانیہ میں بسنے والے لاکھوں کشمیری اور پاکستانی لیبر پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہو جائیں اور دوسرے لوگوں تک یہ پیغام بھی پہنچا یں کہ آیندہ لیبر پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں