خطہ پوٹھوہار کے نامور فنکار امجد چوہدری کی ساتھیوں کے ساتھ جاری محنت کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں

Spread the love

کھیوڑہ (را شدخان)
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ایکشن لیتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل نے فنکاروں کے لیے فنڈ کے چیک جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔۔سینکڑوں فنکاروں کا امجد چوہدری اور ان کے معاونین کو خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ملک کے موجودہ حالات اور لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں دوسرے لوگ متاثر ہوئے ہیں وہی آرٹسٹوں اور فنکاروں کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس صورتحال میں خطہ پوٹھوہار کے معروف فنکار امجد چوہدری نے اپنے ساتھی فنکاروں کی فلاح کے لیے آواز بلند کی اپنی مدد آپ کے تحت مستحق ساتھیوں کے گھروں تک راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں وزارت ثقافت کے ذمہ دارن سے ملاقاتیں کیں انہیں صورت حال کی سنگینی سے آگاء کیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا اور پرنٹ الیکٹرانک میڈیا میں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک چلائی اور پروگرام کئے بیانات ریکارڈ کروائے کہ ہمارے متوسط فنکار بھائی بہنیں مشکل میں ہیں حکومت ان کی داد رسی کرے کیونکہ ہم بھکاری نہیں ہیں ہمیں خیرات اور چندہ کے سپرد نا کیاجائے کیونکہ ہمارے کچھ فنکار نام نہاد تنظیمیں بنا کر ہمارے نام پر چندہ اکھٹا کر رہے ہیں ان کی بے لوث خدمت کے جذبے کو قبولیت ملی انکی آواز کو سنا گیا۔۔اس موقع پر امجد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 20 سے30 ہزار روپے یک مشت رقم کے چیک فی فنکار کیلئے جاری کر دئے ہیں پہلے یہ رقم قسط وار دی جانی تھی اب پنجاب کے تمام آرٹسٹ کسی بھی پنجاب بینک میں جا کر اپنی شناخت کے ساتھ باعزت طریقے سے رقم وصول کر سکتے ہیں ان سب دوستوں سے گزارش ہے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ اصل ساتھ لیکر جائیں اورساتھ ایک عدد فوٹو کاپی بھی رکھیں اور اپنے پیسے وصول کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس سلسلے کو مستقل جاری رکھیں گے مناسب حکمت عملی اور باہمی مشاورت سے فنکاروں کو دیگر بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے لاہحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ دوسری انڈسٹری کی طرح ٹی وی اسٹیج انڈسٹری سے وابستہ ورکروں اور ان کے خاندانوں کو باعزت سہولیات میسر آسکیں ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے واقعی ضرورت مند دوستوں کو ریلیف مہیا کیا جائے ہماری توجہ اس طرف بھی ہے کہ حقیقی آرٹسٹوں فنکاروں کے حق پر نام نہاد فنکار حملہ آور نا ہوسکیں۔آخر میں انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا جسکی بدولت ان کی آواز ایونوں تک پہنچ سکی اور حق داروں کو حق ملنا شروع ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں