جہلم محکمہ تعلیم کے کلرک ایپکاکے صدر چوہدری لیاقت علی گوندل کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم محکمہ تعلیم کے کلرک ایپکاکے صدر چوہدری لیاقت علی گوندل کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، لیاقت گوندل کے قتل کی خبر شہر میں پھیل گئی، محکمہ تعلیم سمیت شہریوں کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق جہلم محکمہ تعلیم کے کلرک ایپکا کے صدر چوہدری لیاقت علی گوندل گزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں دارا پور نماز ادا کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ٹوکے کا وار کرکے چوہدری لیاقت علی گوندل کو شدید زخمی کر دیا، اس طرح ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیاقت علی گوندل کی روح پرواز کرگئی، واقعہ کی اطلاع ملتی ہی تھانہ چوٹالہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، واقعہ کی اطلاع شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور محکمہ تعلیم کے افسران،ملازمین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد ہسپتال میں جمع ہو گئی۔

کچھ ہی دیر پہلے جہلم میں ہونے والے محکمہ ایجوکیشن کے کلرک اور ایپکا کے صدر لیاقت کے قتل کا معمہ حل پولیس نے قاتل کا پتہ لگا لیا قاتل کا نام یوسف ملک ہے جو دارا پور کا رہائشی ہے اور کاروباری سلسلہ میں فیصل باد ہوتا ہے مزید تفتیش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں