خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دو صحافی بھائی کورونا وائرس مثبت

Spread the love

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دو صحافی بھائی کورونا وائرس سے کیا متاثر ہوئے کہ پورا گھرانہ اس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

پانچ مرلے کے مکان میں مشترکہ خاندانی نظام کے تحت 17 افراد مقیم ہیں جن میں اب بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وہ افراد جو چھوٹے مکانوں میں رہتے ہیں مگر ان کے خاندان والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، انھیں بالخصوص یہ دشواری سامنے آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کُل 1329 نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 63 افراد کی موت ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں متاثرہ صحافیوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔کراچی لاہور اور راولپنڈی میں صحافی تشویش ناک تعداد میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں