لندن (عارف چودھری)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلائو کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے
