برائلر مرغی کاگوشت 280 روپے میں فروخت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم رمضان المبارک سے پہلے برائلر مرغی کا گوشت 140 روپے کلوفروخت ہورہا تھا، آج16 رمضان کو برائلر مرغی کاگوشت 280 روپے میں فروخت ہو رہاہے، اس حساب سے صرف 15 دنوں میں قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں۔اس ہوشربا اضافے کے سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے تو حمزہ شہباز شریف پر الزام عائد کیا جاتا تھا کہ وہ مرغی کے گوشت کے نرخ نکالتا تھا اب تو وہ جیل میں ہے، اب اضافہ کون کروارہاہے، شہریوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں ناجائز منافع خوری سراسر زیادتی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ان دنوں ٹھنڈے کمروں میں ایئر کنڈیشن لگا کر گرانفروشوں کی سرپرستی کر رہے ہیں دو ہفتوں میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ انتظامیہ اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عوام پہلے ہی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے تنگ ہیں، مہنگائی نے ماہ صیام میں ثواب حاصل کرنے والے روزہ داروں کو زندہ درگور کر دیا ہے، اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہوگیا ہے، دوسری جانب پولٹری فارم مالکان کا کہنا ہے کہ رمضان سے پہلے فارمز میں چوزے ہی نہیں ڈالے جس کیوجہ سے ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے، اسی وجہ سے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں