معروف کمپنی گوگل اور فیس بک نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر تک گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے

Spread the love

لندن (عارف چودھری)۔ اب موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے معروف کمپنی گوگل اور فیس بک نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر تک گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عالمی وبا کے پیش نظر گوگل نے شروعات میں اپنے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو یکم جون تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر اب موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اس پالیسی میں مزید 7 ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بند دفاتر 6 جولائی سے کھولے گا لیکن ایسے ملازمین جو گھروں سے کام کر سکتے ہیں وہ سال کے آخر تک گھروں سے ہی کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں