محسن پاکستان کی آزادانہ نقل حرکت ناگزیر ہے،غیر ضروری پابندی کو کالعدم قرار دیاجائے

Spread the love

کھیوڑہ (نما ئندہ خصوصی راشدخان)

اگر پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنا ہے تو محسن پاکستان کی آزادانہ نقل حرکت ناگزیر ہے،غیر ضروری پابندی کو کالعدم قرار دیاجائے۔12مئی کو اسلام آباد سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کی اسی ضمن میں کیس کی سماعت ہے قوم دعا کرے انہیں کامیابی مل جائے۔عابد حسین بودلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے دنیا کے معروف 84سالہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر حکومت کی جانب سے آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی ہے جس کے خلاف انہوں نے کورٹ میں اپیل کر رکھی ہے اس ضمن میں بارہ مئی کو ان کی پیشی اسلام آباد سپریم کورٹ میں ہے اس سلسلے میں ڈاکٹر عبدلقدیر مومنٹ کے چیئرمین عابد حسین بودلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر قدیر آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں اور ان کا حق ہے کہ ان کو اعلی پروٹوکول کے ساتھ آزادانہ نقل وحرکت کی ہر ممکن سہولت میسر ہو مگرافسوس حکومت نے بین الاقوامی دباو کے زیر اثر اپنے قومی ہیرو کو نظر بند کر رکھا ہے جو زندہ قوموں کو شیوا نہیں ہے ڈاکٹر صاحب جب اپنے خوبصورت ملک کو بحرانوں میں پھنسادیکھتے ہیں تو ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے قبل عمران خان کو بھی مکمل تعاون کی پیش کش کی تھی مگر افسوس اسے نظر انداز کر دیا گیا وگرنہ گزرے دوسال میں پاکستان کی معیشت کی حالت یکسر مختلف ہوتی کیونکہ بقو ل ڈاکٹر صاحب انہوں نے اپنی صرف پندرہ فیصد صلاحیتوں سے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا اور باقی پچاسی فیصد کو بھی پاکستان کی ترقی کے لئے بُرئے کار لانے کے خوائش مند ہیں، اس عظیم ملک میں ہرطرح کے وسائل اورنعمتیں موجود ہیں پاکستا ن ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے تاہم مجھ پر غیر ضروری پابندیاں لگادی گی ہیں، عابد حسین بودلہ نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اگر حکمرانوں نے ڈاکٹر قدیر کی خدمت حاصل کی ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی قرضے میں ڈوبی معیشت، بجلی کا بحران،دم توڑتی انڈسٹریاں اور بے قابو مہنگائی،ڈاکٹر قدیر کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا اس کے باوجود انہیں نظرانداز کیا گیا ڈاکٹر
قدیر عوام کی ٖفلاح و بہبود کی غرض سے حکومت کو متعدد بار اپنی خدمات کی پیش کش کر چکے ہیں لیکن مایوسی ہی ملی ہے اگر ہمارے ملک میں بجلی،گیس تیل عام اور سستا کردیا جائے تو ملک میں موجودہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے اور پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار
حکمران خود ہی ہیں جوکہ نہیں چاہتے کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو لاکر یہ بحران حل کیے جائیں جس نے پاکستان کو دفاعی طورپر مضبوط بنایا وہ ملک کو بحرانوں سے بھی نکال سکتے ہیں ہماری موومنٹ کے نوجوان اور ڈاکٹر عبدالقدیرخا ن خود سیاست میں نہیں آنا چاہتے مگر اپنے ملک پاکستان کی خدمت کا جزبہ انہیں بے چین رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں