جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے امن کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ 21 رمضان کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔ باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے بتایا ہے کہ 21رمضان المبارک کے حوالے سے پولیس افسران، اہلکاران اور رضا کاران الرٹ رہیں گے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے ہمیشہ سے کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء ضلع جہلم میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے دیگر علماء موجود تھے جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اس ماہ مبارک میں اپنے ملک کی حفاظت اور رمضان کے آخری عشرہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ڈی سی سیف انور اور ڈی پی اورانا عمر فاروق نے کہا کہ 21رمضان یوم حضرت علی علیہ سلام اور عید کے موقع پر ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈی سی جہلم نے محکمہ ہیلتھ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کو بھی اپنی اپنی ذمداریاں سونپ دی ہیں۔
