کھیوڑہ ( راشدخان)
محسن پاکستان جناب عبدالقدیر خان کے نظر بندی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں جسٹس منیر عالم اور جسٹس یحیی آفریدی کی عدالت میں ہوئی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیگل ٹیم زبیر افضل رانا، توفیق اصف، شیخ احسن الدین جب کہ معاون وکلا میں مدثر چودھری، رانا عدنان ، رانا عمران پیش ہوئے
سماعت میں جسٹس منیر عالم نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خود عدالت میں آکر اپنے دلائل پیش کرنے کی اجازت دی
ان شاءاللہ ڈاکٹر اے کیوں خان کل 13 مئی بروز جمعرات کو خود سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنے دلائل پیش کریں گے
آپ سے خصوصی دعاوں کی درخواست ہے کہ اللہ پاک محسن پاکستان جناب ڈاکٹر اے کیو خان کی آزادنہ نقل حرکت کیس میں کامیابی عطا فرمائے آمین ثم آمین
