مولانا فضل الرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حسین احمد اور دیگر نے دکھ کا اظہار کیا
کوئٹہ(پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد، جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو سمیت جمعیت کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور دیگر نے جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر اور مرکزی عمومی کے رکن ڈاکٹر اے جی انصاری کے بڑے بھائی، اسلام آباد کے مشہور ڈاکٹر عبید اللہ انصاری،جے ٹی آئی کے رہنماؤں حماد اللہ انصاری اور تاج محمود انصاری کے چچا الحاج ڈاکٹر عبدالکریم انصاری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکریم انصاری کی جمعیت علمائے اسلام اور دینی طبقے کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ڈاکٹر عبدالکریم انصاری کی وفات پر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سمیت ان کے تمام اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔