افطاری دسترخوان میں یتیم، اور بے سہارا بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔مریم بی بی بانی فلاحی این جی او
حیات آباد(چیف اکرام الدین)پشاور حیات اباد میں روزانہ مزدوری کرنے والے مرد و خواتین کیلئے افطاری دسترخوان کا اہتمام تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور حیات اباد میں روزانہ مزدوری کرنے والے مرد و خواتین کیلئے افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جس میں یتیم اور بے سہارا بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی افطاری دسترخوان میں گائے کے گوشت، پلاو، (چاول) اور دیگر کھانے موجود تھے افطاری دسترخوان میں ٹرانسجینڈر نے بھی شرکت کی کیونکہ یہ رمضان اور ثواب کا کام ہے اس میں جتنا ہو سکتا ہے غریب، یتیم، اور بے سہارا لوگوں کو افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا کرے اور ثواب دارین حاصل کرے اس موقع پر خویندو کور این جی اے کے بانی و چیف ایگزیکٹو مریم بی بی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام مرد و خواتین کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے افطاری دسترخوان میں بھرپور حصہ ڈالا ہے اللہ ان سب مرد و خواتین کو جزا خیر نصیب کرے جس نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن اور مقصد غریب افراد کی مدد کرنا اور غریبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہے تا کہ یتیم، بے سہارا لوگوں کی داد راسی ہو سکے۔