برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھر بیٹھ جانے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔

Spread the love

لندن(عارف چودھری )برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھر بیٹھ جانے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔برطانوی حکومت نے اکتوبر کےآخرتک ملازمت پیشہ افراد کو تنخواہ دینے کا اعلان کردیا،

وزیر خزانہ رشی سناک کہتے ہیں جولائی تک صورت حال ایسے ہی رہےگی۔صرف ضروری کام کرنے والوں کوگھرسےباہر جانے کے اجازت ہو گی۔سناک کہتے ہیں کہ حکومت اکتوبرتک ملازمین کو تنخواہیں دے گی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایسے تمام ملازمین اپنی تنخواہ کا اسی فیصد یعنی دوہزار پانچ سو پاونڈ ماہانہ تک حاصل کرسکیں گے۔رشی نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کمپنیوں پرزور دے گی کہ وہ اگست سے اس سکیم میں حصہ ملائیں۔ رپورٹ کے مطابق فارلو سکیم سے 75لاکھ ملازمین مستفید ہوسکیں گے اور اس سکیم پر ماہانہ چودہ ارب پاونڈ خرچ کیے جائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا یہ سکیم اگست کے بعد بھی جاری رہے گی تاہم کوشش کی جائےگی کہ ملازمین واپس کام پر جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں