کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔صدر وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور
یورپ(چیف اکرام الدین)وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی صدر معروف بزنس وومن رخسانہ نادر نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا اور جان لیوا بیماری ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا روز بروز کرونا وائرس کی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے جو انسانیت کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے کرونا وائرس سے نجات ہمارے اپنے ہی ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے قرآن مجید کی تلاوت اور نماز پڑھنے سے بھی کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے پانچ وقت نماز کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی تلاوت پر توجہ دیں تا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور آفات سے عالم اسلام کو نجات مل سکے وومن چیمبئر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر و معروف بزنس وومن رخسانہ نادر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا سے بچاؤ حکومتی تدابیر پر عمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے لاکھوں افراد متاثر اور لاکھوں سے زیادہ افراد مرچکے ہے جو انسانیت کیلئے افسوس ناک مقام ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور جتنے افراد کرونا وائرس سے مرے ہوئے ہے اللہ سب کی مغفرت فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی پوری امت مسلمہ کو جاری کرونا وبا سے نجات نصیب کرے۔آمین