فنکاروں کے ساتھ ایک بار پھر حکومتی فنکاری یا نام نہاد کونسلوں کی غداری؟؟

Spread the love

انتہائی شرم کا مقام ھے کہ راولپنڈی میں تین سو فنکاروں میں سے صرف 60 سے 65 لوگوں کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے پیسے ملے۔۔
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل حکومت پنجاب کی جانب سے غریب فنکاروں کو ملنے والی مالی معاونت کی خوشخبری عارضی ثابت ہوئی غریب فنکاروں کی جنگ لڑنے والے معروف فنکار ڈائریکٹر امجد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ منظور نظر اور سفارشیوں کے علاوہ چند مستحق افراد کو پیسے ملے باقی ھر فنکار مجھے کال کر کے اپنے حالات کا رونا روتے ھوئے بتا رھا ھے کہ امجد صاحب ھمیں چیک نہیں ملے امجد صاحب آپ نے تو کہا تھا سب کے چیک آگئے۔۔۔۔ میں ان لوگوں کو کیا بتاؤں کے جب بڑی مچھلیاں آپس میں مل جاتی ھیں تو چھوٹی مچھلیاں ان کی خوراک ھی بنتی ھیں۔۔۔۔ شرم کا مقام ھے ایک ایسے معصوم پیشے سے گھناؤنا مزاق کیا جارھا ھے جو ساری قوم کو انٹرٹین کرتے ھیں خود دکھی رہ کر بھی عوام کے چہروں پر مسکراھٹیں بکھیرتے ھیں ان کے تھوڑے سے پیسے روک کر آپ کے محل نہیں بنیں گے بلکہ قبریں بھاری ھوں گی۔۔۔ کسی حکومت سے اپیل نہیں ھے کیونکہ یہ بھیک نہیں ھے ھمارا حق ھے، راولپنڈی آرٹس کونسل کے ڈائیریکٹر وقار احمد نے کافی کوشش بھی کی مگر پیسہ نہ آنا اور اپنے ھی ادارے کے ایک افسر کی بات کو ٹال مٹول کرنا سمجھ سے باھر ھے اور اگر یہ پیسہ حکومتی کارندے یا کونسلوں کے کچھ حرام خور خود کھا جانا چاہتے ھیں تو وہ ھم نہیں کھانے دیں گے، ساتھ ھی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور راولپنڈی آرٹس کونسل سیفٹی ایس او پیز کے تحت فیسٹیول منعقد کریں تاکہ فنکار امداد کے امید پر نہ رہیں اور اپنی محنت کی کمائی سے گھر چلائیں۔۔۔۔۔ ورنہ ٹی وی چینلز کی بھی ریکارڈنگز بند کریں گے۔۔۔ اگر 24 گھنٹے کی نشریات سے انٹرٹینمنٹ نکال دیں تو پیچھے روکھی اور خوفناک خبریں آدھے گھنٹہ سے زیادہ کوئی نہیں دیکھے گا، فنکار کو ھڑتال پر مجبور نہ کریں ورنہ سارے ملک میں ھڑتال ھوگی احتجاج ھوگا پھر صرف اینکرز کے ساتھ چینلز چلا کر کروڑوں اربوں روپے کے اشتہار لے کر بتانا۔۔۔۔ چند لاکھ بچانے کے لیئے اربوں کا نقصان مت کریں اس ملک کو چلنے دیں غریب کو بھی جینے دیں فنکار ملک کا اثاثہ ھوتا ھے اس کو برباد نہ کریں۔۔۔ میں فنکاروں پر اس کڑے وقت میں
راشد خان بھائی اور ان جیسے مخلص دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری آواز کے ساتھ اپنا قلم چلاتے ہیں اور خدمت خلق میں ہمارے معاون ہیں اور بغیر لالچ کے فنکاروں کے ساتھ کھڑے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں