ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

Spread the love

ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔۔انسانی خدمت کے جزبے سے سر شار محترم ڈاکٹر مدثر حسین نے عوام الناس کی آسانی کے لیے شہر میں پہلے 24گھنٹے کھلا رہینے والے میڈیکل سٹور کی بنیاد رکھ دی۔۔شہر بھر کی عوام کا زبردست خیراج تحسین

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سمیت شہر پنڈدادنخان تمام میڈیکل سٹور رات آٹھ بجے بند ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے کھیوڑہ پنڈدانخان کی عوام حب کسی ایمرجنسی میں ہسپتال کا رخ کرتی اور چیک آپ کے بعدجب ڈاکٹر دوائیاں لکھ کر پرچہ ہاتھ میں دیتےتھے تو کوئی میڈیکل سٹور نہیں تھا جو کھلا ملتا ہماری بار ہا اس سنجیدہ ایشو پر ڈاکٹر مدثر حیسن میڈیکل آفیسر بات ہوئی دوستوں نے خصوصی گزارش کی کے میڈیکل سٹور جو کھیوڑہ میں ہیں کسی کے زمہ لگایا جایے مگر سارے میڈیکل سٹور والے ہماری عوام سے کاروباری حد تک دن کے وقت سٹور کھلے رکھتے تھے تاہم دونوں شہروں کی عوام کو یکساں عوامی سہولت کے لیے پنڈدانخان راجہ ہوٹل چوک میں ڈاکٹر مدثر حسین نے میڈیکل سٹور بنا دیا ہے جو دن رات 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور 5فیصد ڈسکاونٹ پر آپ کو دوائیاں ملا کریں گے میڈیکل شعبہ کے استعمال کی ساری چیزیں آپ کو دستیاب ہوں گی اور ساتھ میں نیکی کے اس کام میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ڈاکٹر مدثر حسین صاحب شام مغرب سے رات 10 بجے تک عوام کا فری میں چیک اپ بھی کیا کریں گۓ ہم شکر گزار ہیں پیارے بھائی ڈاکٹر مدثر حسین کے جنہوں نے نیک کام میں اور عوامی سہولت کو دیکھتے ہوۓ تحصیل پنڈدانخان کے لیے سہولت پیدا کرنے کا ذریعہ بنے اور اپنا قیمتی وقت عوام کو دیا اور فری چیک اپ کرنا شروع کر دیا واحد یہ ڈاکٹر مدثر حسین میڈیکل آفیسر کھیوڑہ ہیں جو فری میں سہولت دے رہے واضع رہے اس سے قبل کسی ڈاکٹر نے عوامی سہولت کے لیے فری چیک اپ کا آغاز نہیں کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں