زاہد حیات۔
چوہدری عابد جوتانہ کو تعارف کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چوہدری محمد اشرف مرحوم کو لللہ سے لے بائی دیس تک سیاست کے حوالے سے کم اور بے لوث خدمت کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں اور ان کی خدمات اور عوام کے ساتھ طرزِ سلوک کو کون نہیں جانتا تھا ضلع کا ہر فردکے ساتھ اور عوام کی مدد مخیر حضرات کو کیسے کرنی ہوتی زلزلہ ہو یا کوئی اور قدرتی آفت یہ حقیقت میں چوہدری محمد اشرف جوتانہ مرحوم نے سکھایا چوہدری عابد جوتانہ بھی اسی چوہدری محمد اشرف کا بیٹا اس لیے اس کے خون میں اور تربیت دونوں عوام کا درد اور عوام کی خدمت کرنا شامل ہے خدمات کا یہ سلسلہ جوتانہ خاندان کا۔ خاصہ ہے اور رہے گا چوہدری عابد جوتانہ کا سیاسی قد آور مقام تحصیل سطح کا سمجھنا انتہائی غلط ہو گا وہ قد کاٹھ میں کسی بھی ضلع کے سیاست دان سے بڑا نظر آتا ہے اس وقت یقین کریں کہ یہ وہ واحد سیاسی لیڈر ہے کہ عوام کی خواہش کہ وہ قیادت سمبھالے اس سے بڑی خوش قسمتی چوہدری عابد جوتانہ کی کیا ہو سکتی کہ لیڈر سے بصد اصرار قیادت کی ضد کی جائے عوامی طور پر چوہدری عابد جوتانہ کی یہ پزیرائی کیوں ہے اس کی وجوہات کیا ہیں ۔اس کہ سادہ سی وجہ جوتانہ خاندان کا انداز سیاست ہے ۔پہلے چوہدری محمد اشرف مرحوم نے عام لوگوں کو عزت دی مان دی اور مشکلات میں پھنسے لوگوں کی اس انداز سے مدد کی کہ اللہ کے سوا کوئی نا جان سکا یہی وجہ ہے کہ آج بھی بہت سے غریب لوگوں کی بیھٹکوں میں چوہدری محمد اشرف مرحوم کی تصویر نظر آتی یہ تصویر گواہی دیتی کہ یہ خاندان اپنے انداز سیاست سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور اسی خاندان کا بیٹا چوہدری عابد جوتانہ ہے وہی خوبیاں وہی اطوار اپنے والد مرحوم کی جھلکی تو لوگ کیوں نا چوہدری عابد سے قیادتِ کا تقاضا کریں۔لوگ کیوں نا چوہدری عابد کو کامیابی کو یقینی بنائیں۔۔ اور لوگوں کے پاس آج بھی چوہدری محمد اشرف جوتانہ مرحوم چوہدری عابد جوتانہ کی شکل میں ان کے پاس ہیں۔
