دباؤ میں لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور ایسی کوششیں وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے خلاف ہیں ۔چوہدری عابد جوتانہ راجہ افتخار شھزاد
پنڈ دادنخان۔ راجہ افتخار شھزاد اور چوہدری عابد جوتانہ نے اپنے ایک خصوصی مشترک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اتفاق کسی پارٹی یا گروپ کے خلاف۔نہیں ہے یہ اتحاد اور اتفاق صرف پنڈ دادنخان اور حلقے کے مسائل کے حل کے لیے یہ اتحاد صرف تحصیل و ضلع کے مفاد کی خاطر ہے ۔ اور انشاللہ یہ نا صرف برقرار رہے گا بلکہ مستقبل میں اور بھی مضبوط ہو گا ۔لیکن ہمیں دباؤ میں لانے کے لیے کچھ عناصر منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے آیسے عناصر کا ماضی میں بھی مقابلہ کیا ہے آگے بھی مقابلہ کریں گے کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے اور انشاللہ ہم مل کر اپنی عوام کی بہتری کے لیے آگے چلتے رہیں گے ۔چوہدری عابد جوتانہ اور راجہ افتخار شھزاد نے کہا کہ ہمارا کسی سے اختلاف یا مقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ اس حلقے اور تحصیل کے مسائل سے ہے عوام کے مسائل سے ہے لیکن ہم اپنے ووٹروں کے تحفظ بھی کرنا جانتے اور تحفظ کریں گے۔ہم دباؤ میں آئے بغیر عوام کی بہتری کے لیے اپنا کام کرتے رہیں گے..۔۔