ضلع خیبر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب الرحمن آفریدی قبائلی اضلاع کے سابق صدر فضل الرحمن آفریدی اور ضلع خیبر سابق صدر عبدالحلیم آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمرود ہسپتال میں قائم کوارنٹین سنٹرز کو سیکورٹی نہ دینا افسوس ناک ہے جسکی وجہ سے کورونا وائرس پھیل گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی اور ہسپتال ایم ایس کی نا اہلی کی وجہ سے کوارنٹین سنٹر ز مشتبہ لوگ پورے ہسپتال میں آذاد گھومتے پھیرتے تھے اور اس پر کسی قسم پابندی نہیں تھی جسکی وجہ سے ہیلتھ سٹاف اور خصوصاً پیرامیڈیکس سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اس لئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ پیرامیڈیکس سٹاف اور سابق ضلع خیبر صدر کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کا خاص خیال رکھا جائے اور فرنٹ لائن پر کورونا وائرس سے لڑنے والے پیرامیڈیکس سٹاف کو تمام سہولیات مہیا کی جائے آخر میں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ڈائریکٹر قبائلی اضلاع ڈاکٹر نیاز آفریدی کی اچھی صحت کے لئے دعا کی اور ساتھ مطالبہ کیا کہ جمرود ہسپتال کے تمام پیرامیڈیکس سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں
