

ساہیوال ہڑپہ۔نواحی گاوں 2 دس ایل میں راستہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد قتل اور تین شدید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ڈی پی او کا نوٹس ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی نواحی گاوں 2 دس ایل میں قریبی رشتہ داروں کے دو گروپوں میں سڑک کے راستہ میں رکھے ہوئے زرعی آلات کو رکھنے پر رنجش چلی آرہی تھی آج راستہ میں مقتول پارٹی نے ہل رکھا ہوا تھا جس کو ہٹانے پر فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی اور ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں میں تین افراد زوار حسین 52 سالہ،سید اسرار حسین 56 سالہ اور رضوان حیدر 40 سالہ موقع پر ہی گولیاں لگنے سے جابحق ہوگئے جبکہ تین افراد کریم عباس 20 سالہ آفتاب حسین 40 سالہ اور سعید عالم 50 سالہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے جابحق افراد کی لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے ملزمان کی گرفتار کے لیئے ڈی پی او ساہیوال سردار امیر تیمور بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال چوہدری مظہر گوندل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیے۔۔۔