جہلم پٹرولنگ پولیس چک اکا کی15 روزہ کارروائیوں کی تفصیلات جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پولیس چک اکا کی15 روزہ کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی، ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس راولپنڈی ریجن ساجد محمود کیانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس جہلم فیصل سلیم کی زیرنگرانی پٹرولنگ پولیس چک اکا نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے نافذ کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد موٹر سائیکل سواران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو مختلف تھانہ جات میں بند کروایا، نیز غلام علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1080 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا، انچارج پٹرولنگ پوسٹ عاصم آذاد نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ملکی صورتحال خاص کر کورونا وائرس کے پیش نظر عوام الناس کو آگاہی دی جارہی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک، ہینڈ سینی ٹائرزاور دستانوں کا استعمال اپنی زندگی کا معمول بنا لیں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔ پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کے افسران و ملازمین بھی سختی سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو 24 گھنٹے یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں