جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم سبزی منڈی ریلوے لائن کے دونوں اطراف ریڑھی فروٹ والوں نے ٹھیے لگا لئے، ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی شروع کر دی، صارفین سراپا احتجاج، ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم سبزی منڈی مجاہد آباد سے گزرنے والی ریلوے لائن کے دونوں اطراف ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی آشیر باد پر سبزی فروٹ فروخت کرنے والوں نے درجنوں کے حساب سے ٹھیے لگا رکھے ہیں، اس طرح ریلوے پولیس کے چند اہلکار سبزی، فروٹ فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ سبزی اور فروٹ تحفے کے طور پر لے جاتے ہیں، اس طرح سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور معصوم بچوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صارفین نے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے لائن کے ساتھ قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے سکوارڈ تشکیل دیا جائے اور ریلوے لائن کے ساتھ قائم ہونے والی دکانوں کے مالکان کی پشت پناہی کرنے والے ریلوے پولیس کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ریلوے کی حدود میں قائم ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور ٹرینوں کی آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
