جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاعبدالقدیر)جہلم حضرت علیؓ بہادری اور شجاعت کا بہترین نمونہ ہیں، اسلام کی خدمات میں شیر خدا حضرت علی ؓ کا منفرد مقام ہے، چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ کے بارے حضورؐ نے فرمایا کہ میں علیؓ کا شہر ہوں اور علیؓ اس کا دروازہ، اسلام کی راہ میں شہداء میں ان کی شہادت قابل رشک اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار ملک ندیم عباس عرف بلو نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کو یہ شرف حاصل ہے کہ ان کی تربیت حضورؐ کے زیر سایہ ہوئی، آپؓ کا شمار اسلام قبول کرنے والے اولین افراد میں ہوتا ہے، حضرت علیؓ بہادری اور شجاعت کا بہترین نمونہ ہیں اور فتح خیبر کا شرف بھی حضرت علی ؓ کو حاصل ہوا،اس معرکہ میں حضرت علی ؓ نے خیبر کے یہودیوں کے سردار مرحب کو ایک ہی وار میں ڈھیر کر دیا اور حیرت انگیز شجاعت کیساتھ خیبر کے مضبوط قلعے کو فتح کر لیا۔جو کہ رہتی دنیاء تک یاد رکھا جائیگا۔
