حکومت سوشل میڈیا چینلز مالکان کو درپیش مسائل سے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے۔میاں عامر جمال شاہ

Spread the love

آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کا مقصد سوشل میڈیا ممبران کے مسائل حل کرنے کیلئے جہدوجہد کرنا ہے۔ممبر آل پاکستان سوشل میڈیا کلب

یورپ(چیف اکرام الدین)حرمت نیوز پشاور کے ایڈیٹر اور آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے مرکزی ممبر میاں عامر جمال شاہ نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا چینلز مالکان کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی تعاون نہیں ہے آل پاکستان سوشل میڈیا کلب اور ممبران کا مقصد سوشل میڈیا ممبران کے مسائل حل کرنے کیلئے جہدوجہد کرنا ہے اور ان مسائل کو حکومت وقت تک پہچانا ہے تا کہ سوشل میڈیا سے وابستہ تمام چینلز مالکان کے ساتھ حکومتی سطح بھرپور تعاون ہو سکے حرمت نیوزپشاور کے ایڈیٹر اور آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے ممبران میاں عامر جمال شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا چینلز کے زریعے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا چینلز کا کام وقت پر جرائم کی نشانی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے تمام ممبران سے مطالبہ ہے کہ سوشل میڈیا ممبران کے متحد ہونے سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے اس وقت ہم سب کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا از حد ضروری ہے تا کہ سوشل میڈیا چینلز مالکان کو جاری بحران سے نجات مل سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں