آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں، تنخواہوں میں 20 اور پنشن میں 25 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آ گئی، نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف بھی ضم کرنے کے احکامات جاری، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، تنخواہوں کے لیے 299 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، پنشن کے لیے 503 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور ہورہا ہے، گریڈ 1 تا 22 گریڈ کے افسران و ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزارت خزانہ ملازمین کے لیے 2016 سے 2019 تک ایڈہاک ریلیف تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور کر رہی ہے۔ گریڈ 21 اور 22 کے سول اور ملٹری افسران کی تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، گزشتہ بجٹ میں گریڈ 21 اور 22 کے ملٹری سمیت دیگر محکموں کے افسران کی تنخواہیں منجمد کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں