سوشل میڈیا کے دور میں عید کارڈ قصہ پارینہ بن گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم سوشل میڈیا کے دور میں عید کارڈ قصہ پارینہ بن گئے، ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور فیس بک کے زریعے خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ نے آسانیاں تو پیدا کر دیں مگر خوشیوں بھرے لمحات جو ڈاک کے زریعے میسر آتے تھے انٹر نیٹ کے زریعے ان کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے، آج بھی بزرگ اپنے بچوں کو عید کارڈز کی ترسیل اور ان سے حاصل ہونے والی خوشیوں کو کہانیوں کی شکل میں سنا کر عید کارڈز کی افادیت کو اجاگر کرتے دکھائی دیتے ہیں، عید کارڈ اپنے پیاروں کی خوشیوں کے لمحات میں ایک دوسرے سے پیار و محبت کے اظہار کا مقبول زریعہ تھا ماضی قریب میں عید کے موقع پر کسی پیارے کی طرف سے عید کارڈ ملتا تو عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیتا تھا،اور عید کارڈ وصول کرنے والا خوشی سے پھولے نہ سماتا تھا، اب تو ہر کوئی ایس ایم ایس، وٹس ایپ اور انٹرنیٹ کے زریعے مصنوعی محبتیں بانٹتا نظر آتا ہے، انٹرنیٹ سے حاصل کی گئی خوبصورت تصاویر، پھول و دیگر دلکش مناظر کو ای میل، ایم ایس ایم، فیس بک، وٹس ایپ کے زریعے اپنی محبت بھرے اظہار کو خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے، انٹرنیٹ سائنسی جدت کے زریعے اظہار محبت کا فوری زریعہ بن چکا ہے، بلکہ اس کے ساتھ کم خرچ بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ نے آسانیاں تو پیدا کر دی ہیں مگر خوشیوں بھرے لمحات جو ڈاک کے زریعے میسر آتے تھے انٹرنیٹ نے ان کا رنگ پھیکا کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں