جہلم شہرو گردونواح میں گرمی کا زور عروج پر،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)جہلم شہرو گردونواح میں گرمی کا زور عروج پر، صبح سویرے ہی سورج نے نکلتے ہی آگ برسانے کا سلسلہ شروع کردیا،گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال، گزشتہ روز بھی بازاروں میں دن کے اوقات میں ہو کا عالم برقرار رہا، اکا دکا خریدار بازاروں میں گھومتے دکھائی دیئے،رہی سہی کسر دکانداروں کی جانب خود ساختہ کی گئی مہنگائی نے پوری کردی دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ پھل فروش بھی مہنگے داموں پھلوں کی فروخت کی وجہ سے خریدار نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے سخت مایوس نظر آئے،گرمی کی وجہ سے تمام دن سورج آگ برساتارہا جس سے گرمی کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو روزہ کی حالت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں