

لیڈر آف بورو روچڈیل کونسل ایلن بریٹ کی خصوصی شرکت-
ایڈیٹر خالد چوہدری-
روچڈیل کے KYP سینٹر میں ہیومین اپیل فاؤنڈیشن،کے وائی پی یوتھ اور اسپائر 2 انسپائر کمیونٹی چیئرٹی نے مل کر سینکڑوں ضرورت مندوں کے گھروں میں کھانے پینے و دیگر خوردونوش کی اشیاء کے بکس بنا کر تقسیم کئے۔
جن افراد کو یہ پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان میں بے روز گھر افراد،بے گھر افراد اور مختلف ممالک کے پناہ گزین افراد شامل ہیں۔
یہاں پر قابل ذکر بات یہ ھے۔
کہ اس تمام کام کو عملی جامہ پہنانے میں ایشینز ٹائیگرز نوجوان بچے اور بچیاں شامل ہیں۔جو برطانیہ میں پیدا ھوئے۔یہاں اسی ماحول میں پرورش پائی اور اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں یا ان میں سے کچھ ابھی زیر تعلیم ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں انکے پیچھے فلاحی کام کرنے میں مہارت رکھنے والے ٹائیگر اور سابق کنسرٹ آف میئر روچڈیل محمد شیراز، کے وائی پی سینٹر کی متحرک و ذمہ دار خاتون خدیجہ بیگم،ہیومین اپیل کے متحرک کارکن و ٹائیگر محمد نعمان کی انتھک محنت و کوشش ھے۔
ایشینز ٹائیگرز کی ان کاوشوں سے پوری ایشینز کمیونٹی کو برطانیہ کے غیر مسلمز شہری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
اس موقع پر لیڈر آف بورو روچڈیل کونسل ایلن بریٹ نے ان تینوں فلاحی تنظیموں کے کام کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور روچڈیلین کمیونٹیز کو ان مشکل حالات میں کونسل کیطرف سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔گریٹر مانچسٹر میں روچڈیل کونسل واحد کونسل ھے جس نے اسکولز کے بچوں اور انکی فیملی کو کھانے پینے و دیگر خوردونوش کی اشیاء خریدنے کے لیے واوچرز گھروں تک پہنچائے ہیں۔
لیڈر آف بورو روچڈیل کونسل ایلن بریٹ کا یہ اقدام قابل ستائش و قابل تحسین ھے۔
تینوں آرگنائزیشنز کے ذمہ داران نے روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مندوں کی امداد بالخصوص ان مشکل حالات میں کرنے کے لیے اپنے عزم و خیالات کا اظہار بھی کیا۔