عوام کرونا وائرس سے نجات پانے کیلئے حکومتی تدابیر کو اپنائیں۔رکن پنجاب اسمبلی
جرمنی(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے محترمہ عابدہ راجہ نے کہا کہ محکمہ صحت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بروقت علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے نجات پانے کیلئے حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور فیملی ممبران کو گھر کے اندر تک محدود ہونا چاہئے اور احتیاط کرنی چاہیے کہ بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا سے بچاؤ کیلئے عوام کو بازاروں اور دیگر رش والی جگہوں اور مراکز سے دور رہنا چاہئے اور اپنے گھر میں بیٹھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کو شکست عوام کو تحفظ سے ملتا ہے پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے محترمہ عابدہ راجہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت عوام کو چاہیے کہ پانچ وقت نماز کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن مجید کا بھی اہتمام کرے اور اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دعا کرے تا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور آفات سے تمام مسلمانوں کو نجات مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین