ڈاکٹر محمد یوسف طارق سنیئر مرکزی رہنما جماعت اسلامی،نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن و سنیئر ممبر ضلعی شوری جماعت اسلامی گوجرانولہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون-


ایڈیٹر خالد چوہدری-
ڈاکٹر محمد یوسف طارق سنیئر مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان،ممبر ضلعی شوری جماعت اسلامی گوجرانولہ اور نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یو کے اسلامک مشن کے مرکزی صدر جناب ضیاء الحق،سنیئر نائب صدر جناب میاں عبدالحق،زونل صدور،علمائے کرام و مشائخ یو کے اسلامک مشن و سنیئر ممبران و تمام ورکرز نے مشترکہ اعلامیہ میں انکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے لیے دعا مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین کیساتھ اظہارِ ھمدردی و صدمے میں برابر کے شریک ہونے کا پیغام بھی دیا ھے۔ اللہ رب العزت انکو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے آمین۔ان کی وفات کو جماعت اسلامی پاکستان، ڈاکٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ھے۔
مرحوم کی عمر 60 برس تھی۔ آپ کی جماعت اسلامی پاکستان کے لیے اور پاکستان میڈیکل بورڈ ایسوی ایشن کے لیے بہت خدمات تھیں۔جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے شفیق و مخلص انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔