یادداشت سے بنائے گئے گھر کے نقشے نے 30 سال بعد ماں کو بیٹے سے ملوا دیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لی جینگ وی صرف 4 برس کا تھا جب اسے اس کا پڑوسی لالچ دے کر گھر سے دور لے گیا اور پھر اسے بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کو فروخت کر دیا۔

24 دسمبر کو جینگ وی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ڈوئین پر اپنی یادداشت کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا اور اسے شیئر کر دیا جسے پولیس نے ایک چھوٹے سے گاؤں میں مقیم ایک عورت کو دکھایا جس کا بیٹا غائب ہو گیا تھا۔
لی جینگ وی نے نقشے میں اپنا گاؤں اور گھر کے اطراف کا علاقہ بنایا تھا، ساتھ ہی اس نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں اس نے بتایا تھا کہ 1989 میں ایک پڑوسی اسے بہلا پھسلا کر گھر سے دور لے گیا اور پھر فروخت کر دی
رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹے کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئےجس کے بعد چینی صوبے یننان میں 3 دہائیوں سے بچھڑے ماں بیٹا آپس میں مل گئے