کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم شہرسمیت ملحقہ آبادیوں میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری، غریب محنت کش لٹنے پر مجبور، پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی سرکار کی چھتری تلے لوٹ مار جاری، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات شہر و ملحقہ آبادیوں میں حکومتی رٹ قائم نہ ہونے کیوجہ سے بااثر تندور مالکان نے کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے۔ نانبائیوں نے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کا وزن 100 گرام دینے کی بجائے 30/40گرام کم کر کے فروخت کر رہے ہیں، ، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے،شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جب روٹی کے پیسوں کی وصولی کی جاتی ہے تو تندور مالکان بقایاواپسی کی بجائے خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں اگر کوئی صارف بقایا کی واپسی کا تقاضا کرے تو تندور مالکان اور نان بائی بدتمیزی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اس طرح تندور مالکان ریزگاری نہ رکھ کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، شہرسمیت مضافاتی علاقوں کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے نان بائیوں اور تندورمالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں