دنیا بھر میں قرآن و سنت کی خدمت کرنے والی عالمی تحریک دعوت اسلامی خدمت کے ہر کام میں پیش پیش

Spread the love

دنیا بھر میں قرآن و سنت کی خدمت کرنے والی عالمی تحریک دعوت اسلامی نے جہاں دینی تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی ہے وہیں مشکل وقت میں فلاحی کام بھی احسن طریقے سے انجام دیا ہے۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بات کی جائے یا زلزلہ متاثرین کی، پاکستان میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے IDP سے لے کر شامی مہاجرین کی مدد میں ہمیں دعوت اسلامی کا کردار نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ حال ہی میں کروانا وائرس کی وجہ سے جب تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کی فراہمی متاثرہ ہوئی تو بانئ دعوت اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس تحریک سے وابستہ حضرات نے ریکارڈ تعداد میں خون عطیہ کر کے اس کی کمی کو پورا کیا۔ دعوت اسلامی اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں لوگوں میں راشن تقسیم اور مالی مدد کر چکی ہے۔ گریٹر مانچیسٹر کے علاقے روچڈیل سمیت یو کے کے کئی شہروں میں بھی راشن کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ نیشنل ہلتھ سروس کے علاوہ فائیر فائٹر اور پولیس کا عملہ سمیت کئی لوگ اس سروس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں