میں چاہتی ہوں کہ دنیا بھر میں ماڈلنگ اور خوبصورتی کے ذریعے اپنا نام کماوں۔نوجوان خاتون ماڈل
جرمن(چیف اکرام الدین)ماراکو سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان ماڈل محترمہ سومیا نے کہا کہ ماڈلنگ اور فیشن میری کامیابی کا اہم ذریعہ ہے جس کیلئے میں محنت اور جدوجہد کر رہی ہوں تا کہ مجھے کامیابی مل سکے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دنیا بھر میں ماڈلنگ اور خوبصورتی کے ذریعے اپنا نام کما سکوں انکا کہنا تھا کہ بچپن سے ماڈلنگ اور فیشن سے بہت شوق یے لیکن غربت کی وجہ سے آگے جانے سے قاصر ہوں کیونکہ ماراکو میں بہت غربت ہے جب انسان کی مالی حالات ٹیھک ہوں تب انسان اپنے مقصد اور مشن میں کامیاب ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ماڈلنگ اور فیشن کے ذریعے اپنے ملک و قوم کی خدمت کروں اور بین الاقوامی ماڈلنگ اور فیشن پروگراموں میں بھرپور حصہ لوں تا کہ اپنے ملک کی ترقی کیلئے کچھ کر سکوں مشہور معروف نوجوان ماڈل محترمہ سومیا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انسان کو کامیابی تب ملتی ہے جب انسان اپنے مقصد تک رسائی حاصل کرتا ہے اور میں اپنے مقصد تک رسائی چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میرے والدین کی دعائیں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد مجھے کامیابی مل جائے گی۔