شہری اتحادجیکب آباد کا اجلاس

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) شہری اتحادجیکب آباد کا اجلاس، شہر کے بنیادی مسائل پر تشویش کا اظہار، جمس ڈائریکٹر کی برطرفی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سیاسی، سماجی، دینی اور بیوپاری تنظیموں پر مشتمل شہری اتحاد جیکب آباد کا اجلاس جے یو آئی کی میزبانی میں مدرسہ تعلیم القرآن میں منعقد ہوا، اجلاس میں شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، جے یو پی نورانی کے رفیق فخری، عام انسان تحریک کے عابد سندھی، بی این پی کے گلاب جان مینگل، نیشنل پارٹی کے شاہد جوادی، ایم ڈبلیو ایم کے وسیم لطیف مہر سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں رہنماؤں نے شہر کے بنیادی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے شہری اتحاد کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی، شہری اتحاد کے رہنماؤں نے جمس ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کی فلفور برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلفور ڈائریکٹر کو ہٹا کر ایماندار ڈائریکٹر مقرر کرکے جمس کو تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر بائے پاس پر دھرنا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں