جیکب آباد(نامہ نگار) شہری اتحاد جیکب آباد کا ہیومن رائٹس کی میزبانی میں کارنر اجتماع، شہر میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، ناقص ڈرینج سسٹم، ٹائلز اور نالیوں کے کام پر عدم اعتماد، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور کھاد کی من پسند تقسیم پر افسوس کا اظہار، نمائش کے نام پر سماجی برائیاں اور لوٹ مار قبول نہیں، مسائل حل نہ ہوئے تحریک چلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کی سیاسی، سماجی، دینی، بیوپاری اور قوم پرست تنظیموں کے اتحاد شہری اتحاد کا اجتماع ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی میزبانی میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، اجتماع سے شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ہیومن رائٹس کے حماداللہ انصاری، مہران سوشل فورم کے ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، ایم ڈبلیو ایم کے وسیم لطیف مہر، بی این پی پی مینگل کے گلاب جان مینگل، جے یو آئی کے حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، اے پی سی کے شاہد جوادی، ایس یو پی فدا حسین لکھن، عام انسان تحریک کے عابد سندھی، جے یوپی ن کے رفیق احمد فخری، ٹیم اف ام رباب کے عبدالوحید بروہی، سٹی فورم کے میاں احمد بلیدی، نیشنل پارٹی کے ممتاز علی برڑو، ملاح فورم کے الطاف میرانی، لوہر اتحاد کے عباس علی لوہر، ایم این کے حاجی لکہمیر چاچڑ، محمد صدیق بلیدی، پروفیسر اکبر ابڑو، چاکر خان جکھرانی، تاج امروٹی، محمد موسیٰ مہر اور دیگر نے اپنی تقاریر میں کہا کہ جیکب آباد گوناگون مسائل سے بھرا پڑا ہے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں، پانی کی میگا اسکیم پوری ہونے باوجود شہریوں کو گندگی سے بھرا پانی فراہم کیا جارہا ہے، ڈرینج سسٹم خراب ہونے کے باعث شہر اور محلے کی گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث عوام تکلیف میں ہے گیس کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ پورے شہر میں کڈھے کھودنے سے گیس لیکیج کی وجہ سے بند ہے، شہر میں بننے والے ٹائلز اور نالیوں کا کام ناقص ہورہا ہے، کھاد انتظامیہ کی نگرانی میں بااثر افراد کو مقرر ریٹ لیکن غریب ہاریوں اور آبادگاروں کو مہنگے نرخ پر دیکر جیبیں بھری جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ نمائش کے نام پر سماجی برائیاں قبول نہیں کی جائیں گی جمس کے نااہل اور کرپٹ ڈائریکٹر کے خلاف 41دن کامیاب تحریک کے بعد جھوٹھے الزامات لگا رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کے اس کا دماغ خراب ہو گیا اور وہ نفسیاتی مریض بن چکا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو تحریک چلائی جائے گی اور جمس ڈائریکٹر کو جلد نئے انٹرویو لینے کے بعد بھی ہٹایا نہ گیا تو اس کی نکالنے تک باء پاس پر دھرنا دینگے۔
