جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے قریب زمین کے تنازعہ پر کیھر برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود گاؤں بچل واہ میں کیھر برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع پر حدود کی وپولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی ہونے والوں میں مختیار کیھر، صفدر علی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے فریقین کے درمیان جھگڑے کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیاپولیس نے فریقین کے درمیان جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے پولیس پکٹ قائم کرلی ہے۔
